16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:59
گوجرانوالہ: مدرسے کے پانچ کمسن طلبہ آگ لگنے سے جھلس گئے
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں پیٹرول کی دکان میں بیٹھے مدرسے کے پانچ کمسن طلبہ آگ لگنے کے باعث بری طرح جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ سے تیس کلومیٹر دور تھانہ تتلے والی گھمن والا کی حدود میں پیش آیا ۔ جہاں ایک مقامی مدرسے کے مولوی نے جمعہ کے نماز کے دوران مدرسے کے پانچ کمسن طلبہ کو پیٹرول فروخت کرنے کے لیے اپنی پیٹرول کی غیر قانونی دکان پر بٹھا دیا۔
نو عمر بچوں میں سے کسی نے شرارتا پیٹرول زمین پر پھینک کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی تو ڈرم میں رکھا پیٹرول بھی دھماکے سے پھٹ گیا ۔ آگ لگنے سے پانچوں کمسن طلبہ بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں گوجرانوالہ سول اسپتال لایا گیا ۔ بچے اس اسپتال میں بھی مناسب علاج نہ ہونے پر اسپتال میں تڑپتے رہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔