17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:25
کراچی :صدر میں فائرنگ،عمارت کا چوکیدار جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق زیب النسا اسٹریٹ صدر پر واقع تجارتی عمارت کا چوکیدار بتیس سالہ میرگل کو نامعلوم ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں فائرنگ سے نوید اختر زخمی ہوا۔
دوسری طرف لیاقت آباد عرشی چوک کے قریب رینجرز نےگرفتار افراد کی نشاندہی پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا اورگلیوں کامحاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی اس دوران دو مشتبہ افراد حراست لے لئےگئے۔