تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:45

محرم الحرام میں امن وامان کیلئے فوج طلب کی جائے،وقارحسن نقوی

اے آر وائی - شیعہ علمائے کرام نے محرم الحرام میں امن وامان کی قائم رکھنے کیلئے فوج طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ وقار حسن نقوی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی خوف و ہراس کی فضا قائم کردی ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ موبائل فون اور موٹر سائیکل پر پابندی سے نہیں ہوگا۔ اس کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔



انہوں نے مطالبہ کیا کہ دس محرم الحرام تک فوج کے ذریعے امن وامان قائم کیا جائے، علامہ وقار حسن تقوی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا پر متنازعہ شخصیات اور ممنوعہ گروپوں کو کسی صورت میں پروگراموں میں شامل نہ کیا جائے۔ کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ممکنہ مسائل کے حل کیلئے خصوصی کنٹرول روم کرے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.