18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:27
کراچی:منی بس میں گیس سیلنڈرپھٹ گیا،1شخص جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں ابوالحسن اصفحانی روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرواتے ہوئے منی بس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک شخص جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے تفتیش کا آغآز کر دیا ہے۔