18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:46
بنوں:انوکھااحتجاج، پولیو مہم بجلی پانی کی فراہمی سےمشروط
اے آر وائی - بنوں کے پتک خیل قبائل نے بجلی اور پانی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاجا پولیو مہم کو بجلی اور پانی کی فراہمی سے مشروط کردیا۔
اطلاعات کے مطابق پتک خیل قبائل کے جرگے میں فیصلہ کیا گیا ہے مہمندخیل قبائل سے گذشتہ دس ماہ سے بجلی اور پانی بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پولیو مہم کی اجازت نہیں دے سکتے۔
پتک خیل قبائل کے سربراہ ملک سرنوازخان نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پولیو کی مہم سے پہلے پانی اور بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے۔