18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:55
فیصل آباد: دو دکانیں شارٹ کٹ کے باعث جل کر راکھ ہوگیئں
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد کے پوش کاروباری علاقے ڈی گراؤنڈ میں گارمنٹس پلازہ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ۔ دو دکانیں اور لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا ۔
پیپلزکالونی میں واقع ڈی گراؤنڈ کے میں واقع پلازہ کی ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے ملحقہ دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی پانچ گاڑیوں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا اور ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔
ریسکیو عملے نے ایک دکان میں موجود چار لاکھ روپے کی رقم بحفاظت نکال کر مالک کے حوالے کر دی ۔