تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:57

اوکاڑہ:خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

اے آر وائی - خاوند نےشک کی بنا پر بیوی پرتیزاب پھینک دیا۔متاثرہ خاتون کی آنکھیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔



اوکاڑہ کے محلہ غازی آباد کے رہائشی عبدالجبار نے شک کی بنا پر اپنی بیوی صائمہ کے چہرے کو تیزاب سے جھلسا دیا،صائمہ کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ نے خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا،صائمہ کے مطابق وہ سوئی ہوئی تھی کہ عبدالجبار اس کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔



صائمہ کا کہنا ہے کہ عبدالجبار اس کو شک کی نگاہ سے دیکھتا تھا،صائمہ کے چار بچے ہیں، ڈاکٹروں کےمطابق صائمہ کی آنکھیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.