تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:15

کوئٹہ:ڈاکٹروں کامحرم میں ایمرجینسی ڈیوٹی کرنے سے انکار

اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹروں نے مغوی ڈاکٹر سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز اورآپریشن تھیٹرز بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔



ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید خان سولہ اکتوبر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ سے اغواء ہوئے تھے جس کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہڑتال کررکھی ہے۔ سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑرہا ہے۔ مغوی ڈاکٹر کو بتیس روز گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جاسکا جس کے خلاف ڈاکٹروں نے محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی ڈیوٹیاں دینے سے انکارکردیا ہے۔



پی ایم اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلطان خان ترین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعید خان کے معاملے میں صوبائی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز معطل کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ ایک ماہ سے سرکاری اسپتالوں کے اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہونے سے شہر کے نجی ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے اس صورتحال میں نجی طور پر علاج کی استطاعت نہ رکھنے والے شہری بری طرح پس رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.