تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:16

بلوچستان:ڈاکٹرزکی ہڑتال، وزیراعلی نےنوٹس لےلیا

اے آر وائی - وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے صوبے میں جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال کا ایک ماہ بعد نوٹس لے لیا۔



وزیر اعلی بلوچستان نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ غیر حاضر ڈاکٹروں کو چوبیس گھنٹے کا نوٹس دیکران کے خلاف کارروائی کی جائے،بی ایم سی اور سول ہسپتال کے لئے پاک فوج کے ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔



وزیر اعلی نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹروں کے نجی کلینک سیل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.