تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:46

پاکپتن:دیوار کے تنازعے میں بیٹا ہلاک، باپ زخمی

اے آر وائی - پاکپتن میں دیوار بنانے کے تنازعے میں باپ بیٹا پر قاتلانہ حملہ کردیا گیا، حملے میں بیٹا ہلاک اور باپ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں کے لیا۔



پاکپتن کےعلاقے فرید نگر میں دو پڑوسیوں اکبر علی لکھن اور احمد شاہ کے درمیان مکان کی دیوار تعمیر کرنے کا تنازعہ چل رہا تھا ، جسے اہل محلہ نے مشاورت سے حل کرادیا تھا، لیکن احمد شاہ فیصلے سے مطمئن نہ ہوا، اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر علی اکبر کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کردی۔ جس سے علی اکبر کا چودہ سالہ بیٹا احمد رضا جاں بحق ہوگیا، جبکہ اکبرعلی کے چہرے پر گولیاں لگیں، جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے احمد شاہ اور اس کے چار ساتھیوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.