18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:45
بلدیہ ٹاون میں آتشزدگی کا شکارفیکٹری مالکان کے حوالے
اے آر وائی - دو ماہ قبل بلدیہ ٹاون میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری علی انٹرپرائزز آج عدالتی حکم کی روشنی میں اسکے مالکان کے نمائندوں کے حوالے کردی گئی۔ حادثے کے بعد فیکٹری کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ لیکن گزشتہ ہفتے مقامی جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو پولیس نے فیکٹری مالکان کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور عدالت نے اس بیان کو اپنے حکم کا حصہ بنادیا تھا۔
آج عدالت کے اس حکم کی روشنی اور سی پی ایل سی کے دو نمائیندوں کی موجودگی میں فیکٹری کا قبضہ عزیز بھائیلہ کے برادر نسبتی محی الدین اور ارشد اور شاہد بھائلہ کے مامووں محمد یوسف اور محمد سلیمان کو دے دیا گیا جبکہ بعض مرنے والوں کے ورثا بھی اس موقع پر پہنچ گئے تھے۔
مرنے والوں کے اہل خانہ زیادہ تر دروازوں کی کھلی کنڈیوں سے لٹکتے تالے یہ تاثر دے رہے تھے کہ حادثے کے وقت یہ دروازے بند نہیں تھے۔ ہر فلور پر نکلنے کے ایک سے زیادہ راستے بھی ملے جبکہ مالکان کا دعویٰ تھا کہ فیکٹری کا جو حصہ آگ سے محفوظ رہا تھا وہاں ے لاکھوں روپے مالیت کی چیزیں غائب ہیں۔
فیکٹری مالک کے برادر نسبتی مالکان کا کہنا تھا کہ وہ غائب ہونے والی چیزوں کی فہرست تیار کرنے کے بعد یہ معاملہ عدالت میں اٹھائیں گے۔