18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:36
فوجی آپریشن کراچی کے مسئلے کا حل نہیں ، شرجیل میمن
اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے ملک میں بہت جلد شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں
گے اور نگراں سیٹ اپ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہی آئے گا۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا موجودہ حکومت پہلی جمہوری حکومت ہے جس نے پانچ سال پورے کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن کراچی کے مسئلے کا حل نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حیدرآباد میں بھی حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا محرم الحرام کے دوران سندھ میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔