19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:42
کراچی:فائرنگ کےمختلف واقعات میں دوافراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس مقابلے میں اغوائ کار ہلاک ہوا۔ مشتعل افراد نے شفیق موڑ پر ٹرک کو آگ لگادی ۔
پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا ۔ کورنگی انڈسٹریل ایرایا میں بھی ایک شخص کو گولیاں مار کرموت کی نیند سلا دیا گیا۔
دوسری جانب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے گلشن حدید سے اغوا کیے جانے والے بائس سالہ فہد کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔ مقابلے کے دوران ایک اغوا کار مارا گیا ۔فیروزآباد پولیس نے طارق روڈ سے بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان اور اقدام قتل میں ملوث ملزم محمد آصف کو گرفتار کرلیا۔