19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:32
کوئٹہ: ڈاکٹرزکا گورنر ہا ؤس کے باہر احتجاج
اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹرز نے ڈاکٹر سعید کی بازیابی کے لئے گورنر ہائوس کے باہر احتجاج کیا اور ریلی نکالی ۔ریڈ زون میں داخلے پر پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان سول ہسپتال میں اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے بعد ڈاکٹرز نے ڈاکٹر سعید کی بازیا بی کے لئے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی اور احتجاج کیا ۔ریڈ زون میں ریلی کے داخلے پر پولیس حرکت میں آ گئی اور ڈاکٹرز پر شدید شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا ۔شیلنگ سے کئی ڈاکٹرز کی طبعیت بگڑ گئی ۔
ڈاکٹرز نے ڈاکٹر سعیدکی عدم بازیابی پر صوبائی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی رٹ دائر کروانے کا فصلہ کیا اور نو ،دس محرم پر بھی ہسپتال بند رکھنے کی دھمکی دی جبکہ گزشتہ چونتیس روز سے آ پریشن تھیٹر اور او پی ڈی پہلے ہی بند۔
ہے دوسری جانب صوبائی حکومت نے ڈاکٹرز کے خلاف شوکاز نوٹسز جاری کر نے کا فیصلہ کیاہے ۔ ڈاکٹرز تاحال گورنر ہا ئوس کے باہر دھرنا دئیے ہوئے ہیں .پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان شدید جھڑپ اور ڈاکٹرز کے کام نے کرنے کے اعلان کے بعد ساٹھ ڈاکٹرز نے سول لائن تھانے میں احتجاجاً گرفتاری دے دی۔