19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:32
سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں، منظور وسان
اے آر وائی - وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے قیدیوں کو کھانا فراہم کرنیو الے کنٹریکٹر کے ٹھیکے منسوخ کردیئے۔ کراچی میں سندھ کی جیل حکام سے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں منظوروسان نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت جو بھی غیر شفاف طریقے سے کام ہوئے ہیں انہیں منسوخ کردیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے دوہزار زائد قیدی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے کھانے کیلئے مختص رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ یومیہ 138روپے فی قیدی ہوگئی ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ قیدیوں کو ناشتے میں انڈا ملے گا۔ تین سو چون قیدی کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے ۔ جیل پولیس کے پاس اسلحہ اور گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔
منظور وسا ن نے بتایا کہ دوہزار تین سے دوہزار پانچ کے دوران ستر قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے جن میں سے دوقیدیوں کو سزا ہوگئی اور پچیس کے مقدمات نمٹادیئے گئے جبکہ تینتالیس قیدی واپس نہیں آئے ۔