تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:13

کراچی: عباس ٹائون میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری

اے آر وائی - کراچی کے علاقے عباس ٹائون میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جائے وقوع سے اہم شواہد جمع کرلیے گئے۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ کراچی کے علاقے عباس ٹائون میں گزشتہ روز جامع مسجد مصطفی و امام بارگاہ کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا تھا جس میں تین افراد جاں بحق اور تئیس زخمی ہوگئے تھے۔



ایف آئی اے سمیت مختلف تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور شواہد جمع کیے جبکہ عینی شاہدین سے بھی معلومات لی گئیں ہیں ۔ امام بارگاہ کے اطراف خفیہ کیمرے بھی نصب تھے جن کی ریکارڈنگ حاصل کرکےبھی شواہد جمع کیے جارہے ہیں ۔ تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ چند ماہ قبل حیدری میں ہونیوالے دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی جارہی ۔



وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ امام بارگاہوں کے ادھا کلومیٹڑ تک موٹر سائیکلیں کھڑی نہ کی جائیں سات دھماکے میں جاں بحق اظہر کی نماز جنازہ عباس ٹآئون میں ادا کی گئی جبکہ دوسرے جاںبحق شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی جس کی میت تدفین کےلیے پنجاب روانہ کی گئی ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.