تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:51

کراچی:فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے علاقے آئی سی آئی پل کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی۔ بلدیہ یوسف گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ افراد کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا۔



پولیس نے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے گھر گھر تلاشی کی جس میں تیرہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ حراست میں لیے گئے افراد سے چھ ٹی ٹی پستول اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ دوسری جانب پولیس کی سرچ آپریشن کے باوجود شہر میں فائرنگ کا واقعات میں کوئی کمی نہ آسکی۔



صبح سویرے آئی سی آئی پل کے قریب فائرنگ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.