تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:51

فیصل آباد:مبینہ پولیس تشدد سے زیرحراست ملزم جاں بحق

اے آر وائی - فیصل آباد میں تھانہ ستیانہ پولیس کے مبینہ تشدد سے پانچ بچوں کا باپ محمد زکریا جان کی بازی ہارگیا۔ زکریا اور اس کے بیٹوں پر اغوا کامقدمہ درج تھا۔



ستیانہ کے رہائشی محنت کش محمد زکریا ، اس کے بیٹے عرفان پر اپنے پھوپھی زاد بیٹی کواغوا کرنے کا الزام تھا۔ ستیانہ پولیس نے عرفان کے دو بھائیوں اور باپ زکریا کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا، سات روز قبل پولیس نے زکریا کو حراست میں لیا تھا اور آج وہ حراست کے دوران پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا۔



زکریا کی میت کو پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اس کے گھر پہنچا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.