20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:11
گورنر بلوچستان کی ڈاکٹروں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
اے آر وائی - گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے ڈاکٹروں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ پی ایم اے بلوچستان نے گورنر کی درخواست کے جواب کہا ہے کہ گرفتار ڈاکٹرز پر قائم مقدمات ختم کرنے کے بعد اپیل پر غور کیا جائے گا۔
گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ڈاکٹروں اور صحافیوں کے ایک مشترکہ وفدسے ملاقات میں نواب ذوالفقار علی مگسی نے ہڑتالی ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کے علاج معالجے کی ذمے داری پوری کریں۔ گورنر بلوچستان نے ڈاکٹروں کو یقین دلایا کہ ڈاکٹر سعید کی بازیابی اور گرفتار ڈاکٹروں کے خلاف کیسز واپس لینے کیلئے وہ صوبائی حکومت پر زور دیں گے۔ ملاقات میں ڈاکٹر سلطان ترین نے گورنر کو یقین دلایا کہ وہ ہڑتال ختم کرنے کے بارے میں اپنے ساتھی ڈاکٹروں سے صلاح مشورہ کریں گے۔