21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:14
بلوچستان:حساس علاقوں میں9،7اور10کوموبائل سروس بند رہیگی
اے آر وائی - بلوچستان کے حساس علاقوں میں سات نو اور دس محرم کو موبائل سروس بند رہے گی۔موٹرسائیکل پر بھی پابندی ہوگی. گلگت بلتستان میں آج سے اتوار تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
وفاقی وزارت داخلہ کامراسلہ بلوچستان حکومت کو موصول ہوگیاہے۔ جس میں کہاگیاہے کہ بلوچستان کے حساس علاقوں میں سات نو اور دس محرم کو موبائل سروس بند رہےگی۔مراسلے میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ سات نو اوردس محرم کو موٹرسائیکل چلانے پربھی پابندی ہوگی۔
محرم الحرام کے موقع پر بلوچستان میں سیکورٹی کیلئے دیگراقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر گلگت بلتستان میں موٹر سائیکل پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل کردیا گیا ہے۔ جو دس محرم تک جاری رہے گا۔ اس دوران سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔