21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:12
سکھر:سی این جی بندش عوام سخت پریشان
اے آر وائی - سندھ بھر میں سی این جی بندش کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ٹرانسپورٹروں نے کرایے بڑھا دئیے ہیں۔ صوبے بھر میں سی این جی کی عدم دستیابی کے باعث ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانااضافہ کردیا ہے جس کے باعث صارفین کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔
صارفین کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے نام پر ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔روڈ پر ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔صارفین کاکہناتھا کہ سی این جی کی عدم فراہمی کے باعث ان کے معمولات زندگی بری طریقے سے متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے فوری مسئلہ کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔