21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:14
لاہور: جی پی او بم دھماکے کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر رہا
اے آر وائی - لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی پی او بم دھماکے کے مبینہ مرکزی ملزم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ناصر سعید نے جی پی او بم دھماکے کے ملزم شہزاد کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں ملزم شہزاد واقعہ میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت نہ دئیے جا سکے اور نہ ہی پولیس یہ ثابت کر سکی کہ جی پی او بم دھماکے کی منصوبہ بندی ملزم شہزاد نے کی ہے۔
عدالت نے عدم ثبوتوں کی بناء پر ملزم شہزاد کو بری کرنے کا حکم دے دیا،ملزم کو 2008میں جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے خودکش حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔