21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:33
آوارہ کتے قبرسے دوبچوں کی لاشیں نکال کر کھا گئے
اے آر وائی - حویلی لکھا میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔۔۔آوارہ کتے قبرستان سے دو نومولد بچوں کی لاشوں کو قبر سے نکال کر کھا گئے۔واقعہ پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہو ئے قبرستان کی چار دیواری اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق قبرستان آوارہ کتوں کا مسکن بن چکا ہے اور آوارہ کتے قبرستان میں گھومتے رہتے ہیں۔قبرستان سے لاشیں نکال کر کھانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔۔۔مقامی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے قبرستان کی حالت پر کو ئی خاص توجہ نہیں دی۔