تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:24

کوئٹہ:ڈاکٹرز کی ہڑتال ،مریضوں کو شدید مشکلات

اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے بعد صوبے بھر کے اسپتال بند ہیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ڈاکٹرز کی ضمانت منظور کر لی۔



کوئٹہ میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ صوبے کے اسپتالوں میں او پی ڈیز، آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی میں تالے پڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں، ڈاکٹر سعید کی بازیابی کیلئے ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔



پیر کے روز احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے اٹھہتر ڈاکٹروں کی ضمانت عدالت نے منظور کرلی اور ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں پر رہائی کاحکم دیا۔ دوسری جانب کراچی کے ڈاکٹرز نے بھی دھمکی دی ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو عاشور کے بعد وہ بھی احتجاج میٕں شامل ہو جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.