تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:34

لاہور:نواں کوٹ حوالات سے دو خطرناک ملزمان فرار

اے آر وائی - لاہور :تھانہ نواں کوٹ کی حوالات سے قتل اور اغوا کے دو خطرناک ملزمان فرار ہوگئے،ذمہ دار محرر اور دو کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔



پولیس کے مطابق ملزم محسن علی قتل جبکہ ذیشان اغوا کے مقدمہ میں گرفتار تھےا ور انہیں تھانہ نواں کوٹ کی حوالات میں بند کیا گیا تھا،آج دونوں ملزمان تھانہ کی حوالات کاٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔



واقع کے بعد اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے،واقعہ کے ذمہ دار محرر مشتاق سمیت دو کانسٹیبلز لیاقت علی اور ناصر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی روانہ کر دی گئی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے فرار ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.