تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:53

ایم اے جناح روڈ کو ہائی سیکورٹی زون قرار دیدیا گیا

اے آر وائی - کراچی میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات۔ایم اے جناح روڈ کو ہائی سیکورٹی زون قرار دیدیاگیا۔



پولیس حکام کیمطابق محرم الحرام کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ایک ہزار سے زائد مجالس اور چھ سو سے زائد جلوسوں کا انعقاد ہوگا جن کی سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے کر ان پر عملدرآمد کرلیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں بیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور تقریبا اتنے ہی رینجرز اہلکار شہر کے تمام زونز میں فرائض انجام دینگے شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔



عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے ایم اے جناح روڈ انتہائی حساس سیکورٹی زون قرار دیاگیا ہے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر پچیس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور مزید کیمرے بھی نصب کئے جائنگے پولیس کے ساتھ ساتھ اسکاوٹس بھی مجلس عزا میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی تلاش کے بعد اجازت دینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.