تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:14

لاہور :لومیرج کیس کی سماعت،عدالت میدان جنگ بن گئی

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ میں لومیرج کیس کی سماعت کے موقع پر لڑکے اور لڑکی کے خاندانوں میں شدید ہنگامہ آرائی۔عدالت نے خاوند کے حق میں بیان دینے پر لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔



جسٹس منظور احمد ملک نے کیس کی سماعت کی ۔جھنگ کے رہائشی فیروز کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ طاہرہ نامی لڑکی نے اپنی پسند سے اسکے ساتھ شادی کی مگر اس کے سسرالیوں نے اس کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا ۔طاہرہ نے بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے فیروز سے شادی کی لہذا اس کے خاوند کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کیا جائے عدالت نے لڑکی کے بیان کے بعد مقدمہ خارج کرتے ہوئے اسے خاوند کے ساتھ بھجوانے کی اجازت دے دی ۔



سماعت کے موقع پر لڑکی اور لڑکے کے اہل خانہ میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور دونوں فریقین ایک دوسرے پر پل پڑے جس میں گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تاہم ہائی کورٹ سیکیورٹی نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروا دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.