22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:54
تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے،شہباز شریف
اے آر وائی - وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں پنجاب حکومت نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتیاں بند کردی گئی ہیں۔
لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی صدارت اور برطانوی تعلمی وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں ستر ہزار سے زائد اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے چالیس ہزار طلبہ تعلیمی سفر جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ ملک میں پہلی بار سات رویہ دو انڈر پاس بیک وقت تعمیر کئے جائیں گے۔