23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:34
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں آج فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق گلشن اقبال13ڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فہیم الدین نامی شخص جان بحق ہوا۔ رات گئے بلدیہ ٹاون سعید آباد تھانے کی حدود میں فائرنگ سے نبی بخش نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔