23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:43
فوج کو تیار رہنے کا کہا گیا ہے، قائم علی شاہ
اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے آٹھ محرم سے عاشور تک فوج کو تیار رہنے کا کہہ دیا گیا ہے امید ہے تینوں دن خیر خیریت سے گزر جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی کے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔ ایسا اقدام نہ کیا جائے جس سے کوئی مسئلہ پیدا ہو۔
قائم علی شاہ نے بتایا فوج کو تین دن اسٹینڈ بائی پررکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی پولیس اوررینجرز سب سنبھال لیں گے۔ قائم علی شاہ نے بتایا کراچی دھماکوں کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔