23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:43
بلوچستان:ڈاکٹرز 9اور10محرم کو بھی ڈیوٹی نہیں دیں گے
اے آر وائی - کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتالی ڈاکٹرز نے نو اور دس محرم الحرم کو ایمرجنسی کھولنے کا مشروط اعلان واپس لے لیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ڈاکٹر وں نے نو اور دس محرم کو بھی اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی نہ دینے کا اعلان کر دیا۔
پی ایم اے کا کہنا ہے آٹھ محرم سے عاشور تک ڈاکٹروں نے ایمرجنسی ڈیوٹی دینے کا کہا تھا۔ لیکن وعدے کے مطابق ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات ختم نہیں کیے گئے۔ اس لیے ہڑتال جاری رہے گی۔ اور ایمرجنسی سروس نو ،دس محرم کو بھی بند رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ہاشم خان کہتے ہیں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں آ رمی ہسپتالوں میں طبی امداد کے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔