تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:43

ساہیوال سے 4ملزمان گرفتار بھاری اسلحہ برامد

اے آر وائی - ساہیوال پیٹرولنگ پولیس نے سرور روڈ کے قریب مشکوک گاڑی نمبر آئی ڈی کے 7897 سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ ملزمان گاڑی میں دو بچوں سمیت بھاری اسلحہ کے ساتھ دربار بابا مست شاہ 86 سکس آر کے ماتمی جلوس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔



چار ملزمان میں سے سید عاطف ڈرائیور نے اپنے آپ کو کراچی پولیس میں انسپکٹر کے طور پر متعارف کروایا جبکہ کار میں باقی افراد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ،لکین اسلحہ کے بارے میں بھی اس نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ یہ اسلحہ کہاں سے آیا اسے نہیں پتہ ،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بہادرشاہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دفعہ 65۔20۔13 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ضلع ساہیوال میں 86 سکس آر اور ہڑپہ کو محرم الحرام میں احساس بھی قرار دیا جا چکا ہے۔



ان ملزمان کو گرفتار کرکے صرف ناجائز اسلحہ رکھنے کی پاداش میں مقدمہ درج کیا ،ملزمان کے قبضہ سے 44 بورپسٹل ، پمپ ایکشن ،دو رائفل اور میگزین گولیاں برآمد ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.