23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:12
دستی بم چار سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے نکال لیا
اے آر وائی - لودھراں میں امام بارگاہ کے قریب چھپا دستی بم چار سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے نکال لیا۔محکمہ شہری دفاع نے دستی بم قبضے میں لے لیا۔ لودھراں کےمرکزی امام بارگاہ کے قریب چار سالہ بچہ کھیل میں مصروف تھاکہ اس کے دادا ظفر خان نےبچے کےہاتھ میں دستی بم دیکھا،ظفرخان دستی بم کو پہلے گاڑی کاپرزہ سمجھا۔
بعد میں پولیس کانسٹیبل غلام حرنےدستی بم شناخت کرکے پولیس حکام کو اطلاع دی۔ جس پر محکمہ شہری دفاع کے اہلکار پہنچ گئےاور بم کو قبضے میں لے لیا،حکام کے مطابق دستی بم روسی ساختہ ہے۔