تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:23

کراچی :فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔جبکہ گھگھر پھاٹک کے قریب بس الٹنے سےایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔



پولیس کے مطابق گلشن معمار جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے عبدالحکیم نامی شخص جاں بحق ہوا۔ گلشن اقبال تیرہ ڈی میں گولیاں لگنےسے فہیم الدین نامی شخص جان سےگیا۔ بلدیہ ٹاون سعید آباد تھانے کی حدود میں فائرنگ سے نبی بخش زندگی کی بازی ہارگیا۔



گھگھر پھاٹک کے قریب کراچی سے ٹھٹھ جانے والی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.