تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:54

کرک ٹریفک حادثہ،خواتین اوربچوں سمیت 15افراد جاں بحق

اے آر وائی - کرک میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔



پولیس کے مطابق بس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ انڈس ہائی وے پر اسپینہ کے قریب ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں پندرہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ اکیس زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک منتقل کردیا گیا۔



حادثے میں جانی نقصان پر الطاف حسین نے اظہارافسوس کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سوگواران کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.