تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:6

لاہور:نشہ آور دوائی نے پانچ افراد کی جان لے لی

اے آر وائی - لاہور میں نشہ آور دوائی نے پانچ افراد کی جان لے لی دو افراد تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال داخل ہیں۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ کے رہائشی دس سے زائد افراد کی حالت نشہ آور دوا کے استعمال سے خراب ہو گئی۔ جن میں سے دو افراد راستے میں اور تین میو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔



نشہ آور دوا کے شکار مریضوں کے لواحقین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شاہدرہ میں یہ دوا آسانی سے مل جاتی ہے۔ لیکن ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دوا کی پوری بوتل بھی جان لیوا نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر طاہر خلیل اے ایم ایس میو ہسپتال کھانسی کے لئے استعمال ہونے والی یہ دوا یا تو اپنی میعاد پوری کر چکی تھی یا پھر اس میں نقص تھا تبھی اتنی تعداد میں لوگ اس دوا کا شکارہو رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.