25 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:45
کراچی:جلوسوں کی نگرانی کیلئےکمانڈاینڈکنٹرول سسٹم قائم
اے آر وائی - عاشور کے مرکزی جلوسوں کی نگرانی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا گیا ہے ۔ جلوس کے دوران مشکوک گاڑی اور بیگ کی اطلاع پر ریپڈ رسپونس نے دکھایا کام . مسلسل رکھی گئی ڈھائی سو خفیہ کیمروں کے ذریعے نظر مشکوک نقل و حرکت پر۔
عشرہ محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی نگرانی کے لیے شہری انتظامیہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا ہے۔ جلوس کی مانیٹرنگ پولیس،سندھ رینجرز،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سی پی ایل سی حکام کر رہے ہیں۔ مرکزی جلوس کی گزر گاہوں اور شہر کے مختلف مقامات سے نکلنے والے جلوس کی نگرانی ڈھائی سو خفیہ کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ جسکی مانیٹرنگ اڑتالیس اسکرینوں پر کی جا رہی ہے۔
رینجرز کے اعلی حکام نے بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ جلوس کے دوران مشکوک گاڑی اور بیگ کی موجودگی کو جدید نگرانی کے سسٹم کے ذریعے ڈھائی منٹ کے وقفے میں کلئیر قرار دیا گیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ موبائل سروس بند ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ جدید سسٹم کے ذریعے ہر قسم کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا، جس کے ذریعے ممکنہ تخر یب کاری سے بچنے میں مدد مل سکے گی۔