25 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:16
بدین اور نوابشاہ میں عزاداروں نےآگ پرماتم کیا
اے آر وائی - شہدائے کربلا کی یاد میں بدین اور نواب شاہ میں ماتمی جلوس نکالےگئے،،عزاداروں نےآگ پر ماتم کیا۔ بدین میں عزاداروں نےبیس فٹ طویل خندق میں دہکتےہوئےکو ئلوں پر ماتم کرکےشہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
،نواب شاہ میں شب عاشورکاجلوس مرکزی امام بارگاہ مرتضوی سے برآمد ہوا،عزاداران نے سینہ کوبی کرتے ہوئے امام حسین اور ان کے رفقاکا ماتم کیا، جلوس روایتی راستوں سےہوتا امام بارگاہ سجادیہ پہنہچا جہاں مجلس کے بعد آگ پر ماتم کیاگیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سےجلوسوں کی سیکیورٹی کےلیےپولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو خصوصی طورپر تعینات کیا گیاتھا،ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ مرتضوی پہنچ کراختتام پذیر ہوا