25 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:54
اسلام آباد:اہلسنت والجماعت کی شہداء کربلا کو خراج عقیدت
اے آر وائی - اہلسنت والجماعت کی یوم عاشور پر مدح صحابہ ریلی ،شہدا ئے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام یوم عاشور دس محرم کو شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لال مسجد سے پریس کلب تک مدح صحابہ ریلی نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شہید کے فرزند اہلسنت و الجماعت پنجاب کے راہنما مولانا ضیاء فارقی کا کہنا تھا کہ سیدنا امام حسین جنت میں نوجوانوں کے سردار ہیں جنہوں نے کربلا کے میدان میں شہاردت کا بلند رتبہ پایا واقعہ کربلا اسلام کی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جلسوں کو شہر سے باہر ایسی جگہ پر منتقل کیا جائے جہاں دہشت گردی کا خطرہ کم سے کم ہو۔