25 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:14
کوئٹہ :ڈاکٹرز کی ہڑتال 39روز بھی جاری
اے آر وائی - کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ڈاکٹر سعید اورلاپتہ ڈاکٹرز کی عدم بازیابی کے باعث ڈاکٹرز کی ہڑتال انتالیسویں روز بھی جاری ہے ۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ڈاکٹرز سیعد کی عدم بازیابی کے خلاف 16 اکتوبر سے شروع ہونے والی ڈاکٹرز کی ہڑتال انتالیسویں روز بھی جاری ہے ۔نو اور دس محرم الحرام کے موقع پر بھی صوبے بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ جات ایمرجنسی سمیت بند ہیں ۔
حکومت کی جانب سے اب تک تہتر ڈاکٹرز کو معطل کیا جا چکا ہے اور تمام ڈاکٹرز کی ماہ نومبر کی تنخواہوں کو بھی روک لیا گیا۔ دوسری جانب ہڑتالی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ معطلی جیسے حکومتی ہھتکنڈوں کے باوجود مطالبات پر قائم رہیں گے اور ہڑتال ڈاکٹر سعید کی بازیابی تک جاری رہے گی ۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نو اور دس محرم الحرام کے مو قع پر ہسپتالوں کی ایمرجنسی کھولنے کا اعلان بھی یہ کہہ کے واپس لے لیا کہ حکومت کے رویہ میں لچک نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اسی ڈاکٹرز کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔