26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:15
کراچی:قاری سیف اللہ 10روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اے آر وائی - کراچی کے علاقے منگھو پیر سے گذشتہ روز گرفتار دہشت گرد قاری سیف اللہ کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزم قاری سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب نے اسے پولیس کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان انتہائی مطلوب تھے، واضح رہے کہ ملزم کو گذشتہ روز پولیس نے کراچی کے علاقے منگھو پیر سے گرفتار کیا تھا، سی آئی ڈی پولیس نے ملزم کے قبضے سے بارود سے بھری ایک گاڑی اور خود کش جیکٹس بھی برآمد کی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی کی سربراہی میں ڈی ایس پی علی رضا سمیت پولیس پارٹی نے منگھوپیر کے علاقے میں چھاپہ مار کر مقابلے کے بعد بارود سے بھری گاڑی پکڑی جبکہ دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ ملزمان نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔