26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:34
محرم میں موثر سکیورٹی اقدامات قابل تعریف ہیں،عشرت العباد
اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے محرم کے پہلے عشرے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کیا اور موثر سکیورٹی اقدامات کرنے پر فورسز کی تعریف کی۔ وہ گورنر ہائوس میں علمائے کرام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔