26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:6
سکھراے این ایف کی کارروائی،بڑی تعداد میں چرس برآمد
اے آر وائی - اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 320 کلو چرس برآمد کرلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کو اطلاع ملی تھی کہ نوابشاہ جانے والا ٹرک بڑی تعداد میں چرس لیکر جارہا ہے جس کے بعد نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ناز بائی پاس کے قریب سے ٹرک کو تحویل میں لیکر اس کی تلاشی لی جس کے خفیہ خانوں سے305 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ٹرک کے ڈرائیور خلیل احمد بروہی اور کلینر دوست محمد بنگل زئی کو گرفتار کرلیا گیا ۔
دوسری جانب نیو سبزی منڈی کے قریب ایک کورولا کار کی چیکنگ کے دوران15کلو چرس برآمد ہوئی ۔ گاڑی کے ڈرائیوررسول بخش اور ایاز پٹھان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اس طرح مجموعی طور پر320کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔