26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:25
راولپنڈی:ہولی فیملی اسپتال میں چوہوں نے بچے کو زخمی کردیا
اے آر وائی - راولپنڈی کےہولی فیملی اسپتال کے گائنی وارڈ میں چوہوں نے نومولود بچے پرحملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ ماں شدت غم سے نڈھال ہوگئی۔ ہولی فیملی اسپتال مریضوں کیلئےشفاخانے کےبجائےعذاب بن گیا۔
سرائے خربوزہ کے رہائشی توقیراحمد کی اہلیہ راحیلہ بی بی گائنی وارڈ میں داخل تھیں۔ اس کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی۔ نرسنگ اسٹاف نے نومولود بچے کووارڈ میں محفوظ جگہ پرمنتقل کرنے کی بجائےاوپن ایریا میں ایک ٹیبل پررکھ دیا۔ جس کےبعد گندگی اور غلاظت کے ڈھیرپرپلنےوالے چوہوں نے معصوم بچے کو نوچنا شروع کردیا۔ حملے کےباعث بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعےکے بعد ماں کو غشی کےدورے پڑنے لگے باپ بھی شدت غم سے نڈھال ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لےکرسیکریٹری صحت کو تحقیقات کرنےکا حکم دے دیا۔