تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:54

اصغر خان کیس کےبعد شریف برادران کا پول کھل گیا ہے،شرجیل میمن

اے آر وائی - وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ نواز شریف آئندہ انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہناتھا کہ نواز شریف سندھ میں نام نہاد قوم پرستوں کو فنڈنگ فراہم کرر ہے ہیں۔ جاگ پنجابی جاگ اور سندھو دیش کا نعرہ لگانے والے مل کر ملک کی سب سے بڑی پارٹی پیپلزپارٹی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔



انہوں نے کہا کہ اصغر خان فیصلے کے بعد شریف برادران کا پول کھل گیا ہے۔ تیس نومبر کو یوم تاسیس کے موقع پر ہڑتال کرنیوالوں کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائیگا۔ قوم پرست آمریت میں خاموش اور جمہوریت میں سڑکوں پر ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.