27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:56
کراچی: اورنگی ٹاؤن سے مبینہ دہشت گرد گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم انیس الرحمان کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے داتا نگر سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم رینجرز ہیڈکوارٹر حملوں سمیت کراچی میں ہونے والی دیگر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے