27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:5
ملتان:18سالہ حافظ قران پراسرار طور پر لاپتہ
اے آر وائی - ملتان میں اٹھارہ سالہ حافط قرآن پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق بچے نے کہا کہ میں جنت میں ملوں گا۔
ممتاز آباد کے علاقے کا رہائشی اٹھارہ سالا معراج ایک دن سے لاپتہ ہے، معراج کے گھر والوں کے مطابق معراج قریبی مدرسے میں زیر تعلیم تھا پر گزشتہ دو ماہ سے گھر والوں کے ساتھ سہی روابط نہیں رکھ رہا تھا کل شام والد کے ڈاٹنے پر بچے نے کہا کہ میں اب جہاد کرونگا اور جنت میں ملونگا۔
گھر سے جانے سے پہلے اس نے اپنی تمام تصاویریں اور موبائل ڈیٹا بھی ضائع کردیا۔ پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں. معراج کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کو کہیں دہشت گرد غلط مقاصد کے لئے استعمال نہ کرلیں۔