تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:14

بلوچستان حکومت کاہڑتالی ڈاکٹرزکیخلاف عدالت جانےکافیصلہ

اے آر وائی - بلوچستان حکومت نے صوبے میں ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ پی ایم اے بلوچستان نے ڈاکٹروں کو تحفظ کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ میں صوبائی حکومت کے خلاف درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔



کوئٹہ میں سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے کہا کہ ہڑتالی ڈاکٹرز ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں کو ڈرا دھمکا کر ڈیوٹی سے روک ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں آرہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہڑتال غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہےجس کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔



دوسری جانب ڈاکٹرز بھی ڈٹ گئے ہیں ۔۔پی ایم اے کاموقف ہے کہ تحفظ نہ دینےپر حکومت بلوچستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ڈاکٹر سعادت نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں حکومت بلوچستان کو واضح طور پر حکم دیا تھا کہ ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے جس میں بلوچستان حکومت ناکام ہوچکی ہے جو عدالتی حکم کی توہین ہے۔



بلوچستان میں ڈاکٹرز کی ہڑتال تینتالیس ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ بلوچستان حکومت اور ڈاکٹرز کے اس تنازعہ میں غریب مریض سخت پریشان ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.