27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:37
کراچی:سنگین جرائم میں ملوث 13ملزمان گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی کار وائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کار وائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث تیرہ ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان کراچی میں ہونےو الی مختلف وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ خواجہ اجیمر نگری کے علاقے سے پولیس نے بھتہ خور کو گرفتار کیا پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ۔۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے ملیر محبت ٹاؤن میں ہونے والے پلانڈڈ بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ سعود آباد تھانے میں اینٹوں کے تھلے کے مالک انور علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ بم دھماکے کا مقدمہ قتل ،اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔