تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:55

بلدیہ میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے قریب گھر میں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔



اہل خانہ کے مطابق مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے مکان میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر پچاس سالہ سلیم اور اس کے چار بیٹے چھبیس سالہ زاہد چوبیس سالہ عمران بائیس سالہ چاند اور بیس سالہ شان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.